قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: "هَلَكَ عِقْدٌ لِعَائِشَةَ مِنْ جَذْعِ ظَفَارٍ فِي سَفَرٍ مِنْ أَسْفَارِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَائِشَةُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ السَّفَرِ فَالْتَمَسَتْ عَائِشَةُ عِقْدَهَا حَتَّى انْبَهَرَ اللَّيْلُ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَتَغَيَّظَ عَلَيْهَا قَالَ: حَبَسْتِ النَّاسَ بِمَكَانٍ لَيْسَ فِيهِ مَاءٌ؟! قَالَ: فَأُنْزِلَتْ آيَةُ الصَّعِيدِ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ: أَنْتِ وَاللَّهِ يَا بُنَيَّةُ مَا عَلِمْتُ مَبَارَكَةٌ" .
قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: "وَكَانَ عَمَّارٌ يُحَدِّثُ أَنَّ النَّاسَ طَفِقُوا يَوْمَئِذٍ يَمْسَحُونَ بِأَكُفِّهِمُ الْأَرْضَ فَيَمْسَحُونَ بِهَا وُجُوهَهُمْ، ثُمَّ يَعُودُونَ فَيَضْرِبُونَ ضَرْبَةً أُخْرَى فَيَمْسَحُونَ بِهَا أَيْدِيَهُمْ إِلَى الْمَنَاكِبِ وَالْآبَاطِ، ثُمَّ يُصَلُّونَ ".
قَالَ: وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عَمَّارٍ .سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ کے اسفار میں سے ایک سفر میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا ظفاری منکوں کا ایک ہار گم ہو گیا، اس سفر میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تھیں، پس سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اپنے ہار کو تلاش کرتی رہیں یہاں تک کہ رات کا بڑا حصہ بیت گیا، تب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور ان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: ”تم نے لوگوں کو ایسی جگہ محبوس کر دیا ہے جہاں پانی موجود نہیں ہے؟!“ وہ بیان کرتے ہیں کہ پھر زمین (تیمم) کے متعلق آیت ﴿الصَّعِيدِ﴾ نازل ہوئی، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ (دوبارہ) تشریف لائے اور فرمایا: ”اے میری پیاری بیٹی! اللہ کی قسم، جہاں تک میرا علم ہے تم بہت ہی بابرکت ہو۔“
عبید اللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ یہ حدیث بیان کرتے تھے کہ ”اس دن لوگوں نے اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو زمین پر مارنا شروع کیا اور ان سے اپنے چہروں کا مسح کیا، پھر دوبارہ زمین پر ضرب لگائی اور اپنے ہاتھوں کا کندھوں اور بغلوں تک مسح کیا، پھر انہوں نے نماز ادا کی۔“
امام بوصیری فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو محمد بن اسحاق نے زہری سے، انہوں نے عبید اللہ بن عبد اللہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے واسطے سے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔