❮
❯
حدیث نمبر: 715
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا مُوسَى ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ "أَنَّ عُمَرَ دَخَلَ الْكَنِيفَ، ثُمَّ خَرَجَ فَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، وَقَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَخَرَجَ فَمَسَحَ عَلَيْهِمَا" قُلْتُ: مُحَمَّدٌ ضَعِيفٌ.
قَالَ: وَثَنَا سَهْلُ بْنُ زَنْجَلَةَ، ثَنَا الصَّبَّاحُ بْنُ مَحَارِبٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیت الخلا میں داخل ہوئے، پھر جب وہاں سے باہر تشریف لائے تو اپنے موزوں پر مسح کیا اور فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ (بیت الخلا) داخل ہوئے اور وہاں سے باہر تشریف لائے تو آپ ﷺ نے اپنے موزوں پر مسح فرمایا تھا۔“
امام بوصیری فرماتے ہیں کہ اس کی سند میں راوی محمد بن ابی حمید ضعیف ہے۔
نیز امام ابو یعلیٰ نے ایک اور سند کے ساتھ سہل بن زنجلہ، صباح بن محارب اور عمر بن عبداللہ کے طریق سے ان کے والد اور ان کے دادا سے بھی روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطهارة / حدیث: 715
درجۂ حدیث محدثین: الطريق الأولى ضعيفة؛ لضعف محمد بن أبي حميد