إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواعظ— نصیحتوں کا بیان۔
باب في عظمة الله عز وجل وسعة رحمته، وما جاء في أعظم الناس جرما، وغير ذلك باب: اللہ عزوجل کی عظمت اور اس کی رحمت کی وسعت، اور سب سے بڑے مجرم وغیرہ کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7157
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا رَفَعَ رَجُلٌ صَوْتَهُ بِعَفْرَةِ غِنَاءٍ إِلَّا بَعَثَ اللَّهُ إِلَيْهِ شَيْطَانَيْنِ يَجْلِسَانِ عَلَى مَنْكِبَيْهِ، وَيَضْرِبَانِ بِأَعْقَابِهِمَا فِي صَدْرِهِ مَتَى يَسْكُتُ حَتَّى سَكَتَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ.ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی کوئی شخص گانے کی آواز بلند کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف دو شیطان بھیج دیتا ہے جو اس کے کندھوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور اپنی ایڑیوں سے اس کے سینے پر اس وقت تک ضربیں لگاتے رہتے ہیں جب تک کہ وہ خاموش نہ ہو جائے۔“ اس حدیث کو امام ابویعلیٰ نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔