إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواعظ— نصیحتوں کا بیان۔
باب في عظمة الله عز وجل وسعة رحمته، وما جاء في أعظم الناس جرما، وغير ذلك باب: اللہ عزوجل کی عظمت اور اس کی رحمت کی وسعت، اور سب سے بڑے مجرم وغیرہ کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7158
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أَعْظَمُ الْمُسْلِمِينَ جُرْمًا مَنْ سَأَلَ عَنْ أَمْرٍ لَمْ يُحَرَّمْ عَلَى النَّاسِ فَحُرِّمَ مِنْ أَجْلِ مَسْأَلَتِهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.ترجمہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مسلمانوں میں سب سے بڑا گناہ گار وہ شخص ہے جس نے کسی ایسی چیز کے بارے میں سوال کیا جو (اصل میں) لوگوں پر حرام نہیں تھی، پھر اس کے سوال کرنے کی وجہ سے اسے (لوگوں پر) حرام قرار دے دیا گیا۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔