❮
❯
حدیث نمبر: 7156
وَعَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَرْبَعٍ فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يَنَامُ وَلَا يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَنَامَ، يَخْفِضُ الْقِسْطَ وَيَرْفَعُهُ، يُرْفَعُ إِلَيْهِ عَمَلُ اللَّيْلِ قَبْلَ النَّهَارِ وَعَمَلُ النَّهَارِ قَبْلَ اللَّيْلِ، حِجَابُهُ النَّارُ، لَوْ كَشَفَهَا لَأَحْرَقَتْ سُبُحَاتُ وَجْهِهِ كُلَّ شَيْءٍ أَدْرَكَهُ بَصَرُهُ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.
ترجمہ

سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور چار باتیں ارشاد فرمائیں: ”بے شک اللہ عزوجل نہیں سوتا اور نہ ہی سونا اس کی شان کے لائق ہے، وہی میزانِ عدل کو جھکاتا اور بلند فرماتا ہے، دن کے شروع ہونے سے پہلے رات کے اعمال اور رات شروع ہونے سے پہلے دن کے اعمال اس کی بارگاہ میں اٹھائے جاتے ہیں، اس کا حجاب آگ ہے، اگر وہ اسے ہٹا دے تو اس کی ذات کی تجلیات و انوارات ہر اس چیز کو جلا ڈالیں جہاں تک اس کی نگاہ پہنچتی ہے۔“ اسے امام عبد بن حمید نے سندِ صحیح کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المواعظ / حدیث: 7156
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «رواه عبد بن حميد بسند صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 179، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19090، 19135، وأخرجه فتح الباري برقم: 6952، 6976، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1535، 6022، وأخرجه شرح السنة برقم: 92»