إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواعظ— نصیحتوں کا بیان۔
باب في عظمة الله عز وجل وسعة رحمته، وما جاء في أعظم الناس جرما، وغير ذلك باب: اللہ عزوجل کی عظمت اور اس کی رحمت کی وسعت، اور سب سے بڑے مجرم وغیرہ کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7155
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ الْمُكْتِبِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَوِ ابْنُ عُمَرَ - الشَّكُّ مِنْ عُبَيْدِ اللَّهِ - : "إِنَّ اللَّهَ احْتَجَبَ مِنْ خَلْقِهِ بِأَرْبَعٍ: بِنُورٍ ثُمَّ ظُلْمَةٍ ثُمَّ نَارٍ ثُمَّ ظُلْمَةٍ، أَوْ: بِنَارٍ ثُمَّ ظُلْمَةٍ ثُمَّ نُورٍ ثُمَّ ظُلْمَةٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنْهُ بِهِ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، وَتَقَدَّمَ فِي كِتَابِ عَجَائِبِ الْمَخْلُوقَاتِ.ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما یا سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے (راویِ حدیث عبید اللہ کو ان دونوں کے ناموں کے متعلق شک ہے) کہ انہوں نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق سے چار چیزوں کے ذریعے حجاب فرمایا ہے: نور، پھر تاریکی، پھر آگ اور پھر تاریکی، یا یوں فرمایا: آگ، پھر تاریکی، پھر نور اور پھر تاریکی۔“ اسے امام احمد بن منیع نے جریر کے واسطے سے روایت کیا ہے، نیز اس روایت کا ایک شاہد سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی مروی ہے جو اس سے قبل کتاب ’عجائب المخلوقات‘ میں بیان ہو چکا ہے۔