❮
❯
حدیث نمبر: 7137
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ قَالَ: أَتَيْنَا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَكَانَ فِيمَا حَدَّثَنَا قَالَ: لَمْ أَرَ مِثْلَ الَّذِي بَلَغَنَا عَنْ رَبِّنَا - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَمْ نَخْرُجْ لَهْ مِنْ كُلِّ أَهْلٍ وَمَالٍ، ثُمَّ سَكَتَ، وَقَالَ: لَقَدْ كَلَّفَنَا رَبُّنَا أَهْوَنَ مِنْ ذَلِكَ، لَقْدَ تَجَاوَزَ عَمَّا دُونَ الْكَبَائِرِ، فَمَا لَنَا وَلَهَا، ثُمَّ تَلَا: ( إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ ) ... الْآيَةَ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ہمیں جو احادیث بیان فرمائیں ان میں یہ بھی تھا کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے اس جیسی کوئی عظیم المرتبت چیز نہیں دیکھی جو ہمیں ہمارے رب تبارک و تعالیٰ کی جانب سے پہنچی ہے کہ ہم اس کی خاطر اپنے تمام اہل و عیال اور مال و متاع سے دستبردار نہ ہو جائیں“، پھر آپ رضی اللہ عنہ خاموش ہو گئے اور فرمایا: ”یقیناً ہمارے رب نے ہمیں اس سے کہیں زیادہ آسان بات کا مکلف ٹھہرایا ہے، اس نے کبیرہ گناہوں کے علاوہ دیگر گناہوں سے درگزر فرما دیا ہے، تو پھر ہمیں ان کبیرہ گناہوں سے کیا سروکار؟ (یعنی ہمیں ان کے قریب بھی نہیں جانا چاہیے)“، پھر آپ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ﴾ ”اگر تم ان بڑے گناہوں سے بچتے رہو جن سے تمہیں روکا جاتا ہے تو ہم تمہارے (دیگر چھوٹے) گناہ تم سے دور کر دیں گے“۔ اس حدیث کو امام مسدد نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المواعظ / حدیث: 7137
درجۂ حدیث محدثین: مَوْقُوفٌ صَحِيحٌ