❮
❯
حدیث نمبر: 7125
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: "كَتَبَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ إِلَى عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنِ اكْتُبِي لِي شَيْئًا سَمِعْتِيهِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَكَتَبَتْ إِلَيْهِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّهُ مَنْ يَعْمَلْ بِغَيْرِ طَاعَةِ اللَّهِ يَعُودُ حَامِدُهُ مِنَ النَّاسِ ذَامًّا".
رَوَاهُ الْحُمَيْدِيُّ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ وَالْبَزَّارُ بِسَنَدٍ وَاحِدٍ، رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

امام شعبی سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی جانب ایک خط لکھا کہ مجھے کوئی ایسی بات لکھ کر بھیجیں جو آپ نے خود رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو، تو انہوں نے جواب میں لکھا کہ ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک جو شخص اللہ تعالیٰ کی نافرمانی پر مبنی کام کرتا ہے، تو لوگوں میں سے اس کی تعریف کرنے والے ہی (انجام کار) اس کی مذمت کرنے والے بن جاتے ہیں۔““ اسے امام حمیدی، ابن ابی عمر اور بزار نے ایک ہی سند سے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المواعظ / حدیث: 7125
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه الحميدي وابن أبي عمر والبزار بسند واحد، رواته ثقات»