❮
❯
حدیث نمبر: 7113
وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَخْبِرْنِي بِكَلَامٍ أَعِيشُ بِهِ وَلَا تُكْثِرْ عَلَيَّ فَأَنْسَى، قَالَ: اجْتَنِبِ الْغَضَبَ - ثَلَاثًا - قَالَ: فَأَعَادَ عَلَيْهِ، فَقَالَ: اجْتَنِبِ الْغَضَبَ، ثَلَاثًا".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ ، وَالْبَيْهَقِيُّ فِي الْكُبْرَى بِسَنَدِ الصَّحِيحِ.
وَكَذَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فَذَكَرَهُ، وَزَادَ: "قَالَ الرَّجُلُ: فَفَكَّرْتُ حِينَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا قَالَ فَإِذَا الْغَضَبُ يَجْمَعُ الشَّرَّ كُلَّهُ".
ترجمہ

سیدنا نبی کریم ﷺ کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”مجھے ایسا کلام بتائیے جس کے مطابق میں اپنی زندگی بسر کروں اور مجھ پر زیادہ (احکام) کا بوجھ نہ ڈالیے کہ کہیں میں بھول نہ جاؤں“، تو آپ ﷺ نے تین مرتبہ ارشاد فرمایا: ”غصے سے بچو“، راوی بیان کرتے ہیں کہ اس شخص نے جب دوبارہ سوال کیا تو آپ ﷺ نے پھر تین مرتبہ فرمایا: ”غصے سے اجتناب کرو“، اسے امام مسدد اور امام بیہقی نے السنن الکبریٰ میں صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور اسی طرح امام احمد بن حنبل نے اسے روایت کرتے ہوئے یہ اضافہ کیا ہے کہ اس شخص نے کہا: ”جب نبی کریم ﷺ نے یہ بات ارشاد فرمائی تو میں نے اس پر غور و فکر کیا تو پایا کہ غصہ تمام تر برائیوں کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے“۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المواعظ / حدیث: 7113
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «رواه مسدد ، والبيهقي في الكبرى بسند الصحيح»