إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواعظ— نصیحتوں کا بیان۔
باب ما جاء في الغضب باب: غصے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: عَلِّمْنِي عَمَلًا أَدْخُلْ بِهِ الْجَنَّةَ وَأَقْلِلْ؛ لَعَلِّي أَعْقِلُ، قَالَ: لَا تَغْضَبْ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ وَعَنْهُ الْبَيْهَقِيُّ وَلَفْظُهُ: عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - أَوْ أَبِي سَعِيدٍ بِالشَّكِّ - قَالَ: "أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي شَيْئًا يَنْفَعْنِي اللَّهُ بِهِ، وَأَقْلِلْ؛ لَعَلِّي أَعِي مَا تَقُولُ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ: لَا تَغْضَبْ، قَالَ: فَأَعَادَ عَلَيْهِ مِرَارًا يَقُولُ لَهُ: لَا تَغْضَبْ".سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: مجھے کوئی ایسا عمل سکھا دیں جس کے سبب میں جنت میں داخل ہو جاؤں، اور نصیحت مختصر فرمائیے گا تاکہ میں اسے سمجھ کر یاد رکھ سکوں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”غصہ نہ کیا کرو۔““ اسے مسدد اور ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے، نیز امام حاکم اور ان کے واسطے سے بیہقی نے بھی ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے (جس میں راوی کو شک ہے کہ یہ) سیدنا ابوہریرہ یا سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ”ایک شخص نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیجیے جس سے اللہ مجھے نفع دے، اور اسے مختصر رکھیے گا تاکہ جو آپ فرمائیں میں اسے محفوظ کر سکوں، آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”غصہ نہ کیا کرو“، اس شخص نے کئی بار اپنی بات دہرائی لیکن آپ ﷺ نے ہر بار یہی فرمایا: ”غصہ نہ کیا کرو۔““