إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواعظ— نصیحتوں کا بیان۔
باب ما جاء في الخوف والرجاء باب: خوف اور امید کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "لَا تَنْسُوا الْعَظِيمَيْنِ، قُلْنَا: وَمَا الْعَظِيمَانِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: الْجَنَّةُ وَالنَّارُ.
فَذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا ذَكَرَ، ثُمَّ بَكَى حَتَّى جَرَى - أَوْ بَلَّ - الدَّمْعُ جَانِبَيْ لِحْيَتِهِ، ثُمَّ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَوْ تَعْلَمُونَ مِنَ الْأَمْرِ مَا أَعْلَمُ لَمَشَيْتُمْ إِلَى الصَّعِيدِ، فَحَثَيْتُمْ عَلَى رُءُوسِكُمُ التُّرَابَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”ان دو عظیم چیزوں کو فراموش نہ کرنا۔“ ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! وہ دو عظیم چیزیں کون سی ہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ جنت اور دوزخ ہیں۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے ان کے متعلق جو تذکرہ فرمانا تھا فرمایا، پھر آپ ﷺ اس قدر روئے کہ آنسو آپ ﷺ کی داڑھی مبارک کے دونوں اطراف بہنے لگے یا اسے تر کر دیا، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں محمد (ﷺ) کی جان ہے! اگر تم اس معاملے کی وہ حقیقت جان لیتے جو میں جانتا ہوں تو تم یقیناً کھلے میدانوں کی طرف نکل کھڑے ہوتے اور (شدتِ خوف سے) اپنے سروں پر مٹی ڈالتے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ الموصلی نے روایت کیا ہے۔