❮
❯
حدیث نمبر: 7093
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُنِي أَتْبَعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا خَلَقَ اللَّهُ ذُبَابًا يَمُرُّ عَلَى أَنْفِي إِلَّا ظَنَنْتُ أَنَّهُ عَذَابٌ مِنَ اللَّهِ، حَتَّى أَخْبَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْخَبَرَ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بِسَنَدٍ فِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيٌّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں نے خود کو اس حال میں دیکھا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پیچھے چل رہا تھا اور اللہ کی پیدا کردہ کوئی مکھی بھی ایسی نہ تھی جو میرے ناک کے پاس سے گزرتی مگر مجھے یہی گمان ہوتا کہ یہ اللہ کی طرف سے کوئی عذاب ہے، یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے (حقیقتِ حال کی) خبر دے دی۔“ اسے امام حارث نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں جابر الجعفی نامی راوی ہے اور وہ ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المواعظ / حدیث: 7093
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه الحارث بسند فيه جابر الجعفي، وهو ضعيف»