❮
❯
حدیث نمبر: 7092
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا وَلَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَخَرَجْتُمْ تَجْأَرُونَ لَا تَدْرُونَ تَنْجُونَ أَوْ لَا تَنْجُونَ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَالْبَزَّارُ وَالْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
وَأَصْلُهُ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ، وَفِي الْبُخَارِيِّ وَغَيْرِهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي ذَرٍّ.
ترجمہ

سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم وہ جان لیتے جو میں جانتا ہوں تو تم یقیناً روتے زیادہ اور ہنستے کم، اور تم اللہ کے حضور گریہ و زاری کرتے ہوئے (گھروں سے) نکل کھڑے ہوتے، تمہیں یہ معلوم نہ ہوتا کہ تم نجات پاؤ گے یا نہیں۔“ اس حدیث کو امام عبد بن حمید، بزار اور حاکم نے روایت کیا ہے، اور امام حاکم نے اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے، جبکہ اس کی اصل صحیحین وغیرہ میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اور صحیح بخاری وغیرہ میں سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے مروی ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المواعظ / حدیث: 7092
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7975، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17706»