إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواعظ— نصیحتوں کا بیان۔
باب ما جاء في الخوف والرجاء باب: خوف اور امید کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7087
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: "مَرَّتْ عَائِشَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - بِشَجَرَةٍ، فَقَالَتْ: وَدَدْتُ أَنِّي وَرَقَةٌ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
ابراہیم (نخعی) سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ایک درخت کے پاس سے گزریں تو فرمانے لگیں: ”میری یہ خواہش ہے کہ کاش میں اس درخت کا ایک پتہ ہوتی۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔