❮
❯
حدیث نمبر: 7080
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ: "إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يُعَذِّبُ الْعَامَّةَ بِعَمَلِ الْخَاصَّةِ، فَإِذَا الْمَعَاصِي ظَهَرَتْ فَلَمْ تُنْكَرْ أُخِذَتِ الْعَامَّةُ وَالْخَاصَّةُ".
رَوَاهُ الْحُمَيْدِيُّ.
ترجمہ

عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل چند مخصوص لوگوں کے گناہوں کی وجہ سے عامۃ الناس کو عذاب نہیں دیتا، لیکن جب گناہ اعلانیہ طور پر ہونے لگیں اور ان پر نکیر نہ کی جائے (انہیں روکا نہ جائے) تو پھر اللہ تعالیٰ عام اور خاص سب ہی کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔“ اسے امام حمیدی نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المواعظ / حدیث: 7080
درجۂ حدیث محدثین: مَقْطُوعٌ صَحِيحٌ