إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواعظ— نصیحتوں کا بیان۔
باب في الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر، وما جاء في تغيير البدع، وفيمن رأى منكرا فلم ينكره باب: امر بالمعروف و نہی عن المنکر، بدعات کو بدلنے، اور جو برائی دیکھ کر اس پر نکیر نہ کرے، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7081
وَعَنْ سَيْفِ بْنِ سُلَيْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ عَدِيَّ بْنَ عَدِيٍّ الْكِنْدِيَّ يُحَدِّثُ مُجَاهِدًا، حَدَّثَنِي مَوْلًى لَنَا، عَنْ جَدِّي قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللَّهَ لَا يُعَذِّبُ الْعَامَّةَ بِعَمَلِ الْخَاصَّةِ حَتَّى يَرَوُا الْمُنْكَرَ بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِمْ، وَهُمْ قَادِرُونَ عَلَى أَنْ يُنْكِرُوهُ، فَلَا يُنْكِرُوهُ، فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ عَذَّبَ اللَّهُ الْعَامَّةَ وَالْخَاصَّةَ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، عَنِ ابْنِ نُمَيْرٍ عَنْهُ بِهِ.ترجمہ
سیدنا عدی بن عدی الکندی کے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ عام لوگوں کو مخصوص لوگوں کے (برے) عمل کی وجہ سے عذاب نہیں دیتا، یہاں تک کہ وہ اپنے درمیان برائی کو ہوتا ہوا دیکھیں اور وہ اسے روکنے کی قدرت بھی رکھتے ہوں لیکن پھر بھی اسے نہ روکیں، چنانچہ جب وہ ایسا کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ عام اور خاص سب کو عذاب میں مبتلا کر دیتا ہے۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے ابن نمیر سے ان کی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔