إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواعظ— نصیحتوں کا بیان۔
باب في الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر، وما جاء في تغيير البدع، وفيمن رأى منكرا فلم ينكره باب: امر بالمعروف و نہی عن المنکر، بدعات کو بدلنے، اور جو برائی دیکھ کر اس پر نکیر نہ کرے، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7079
وَعَنِ الرَّبِيعِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: "إِنَّهَا سَتَكُونُ هَنَاتٌ وَهَنَاتٌ، بِحِسَابِ امْرِئٍ إِذَا رَأَى أَمْرًا لَا يَسْتَطِيعُ لَهُ تَغْيِيرًا أَنْ يَعْلَمَ اللَّهُ أَنَّ قَلْبَهُ لَهْ كَارِهٌ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”عنقریب پے در پے فتنے اور فسادات رونما ہوں گے، کسی شخص کی (نجات و ایمان کی سلامتی کے) لیے اتنا ہی کافی ہے کہ جب وہ کوئی ایسا برا معاملہ دیکھے جسے بدلنے کی وہ قدرت نہ رکھتا ہو تو اللہ سبحانہ وتعالیٰ اس کے دل کی یہ کیفیت جان لے کہ وہ اس برائی کو ناپسند کرتا ہے۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے۔