إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
باب ما جاء في أهل اليمن باب: اہلِ یمن کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7050
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "يَخْرُجُ مِنْ عَدَنَ اثْنَا عَشْرَ أَلْفًا يَنْصُرُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، هُمْ خَيْرُ مَنْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ".
قَالَ الْمُعْتَمِرُ: أَظُنُّهُ قَالَ: "فِي الْآفَاقِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، بِسَنَدٍ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عدن سے بارہ ہزار (ایسے جانباز) نکلیں گے جو اللہ اور اس کے رسول کی نصرت و حمایت کریں گے، وہ میرے اور ان کے درمیانی عرصہ میں آنے والے تمام لوگوں سے بہتر ہوں گے۔“ معتمر نامی راوی کہتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ: ”(وہ اپنے دور میں) تمام آفاق میں سب سے بہتر ہوں گے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ الموصلی اور امام احمد بن حنبل نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔