❮
❯
حدیث نمبر: 7022
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟ أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا وَأَحْسَنُكُمْ أَعْمَالًا".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ بِلَفْظٍ وَاحِدٍ.
ترجمہ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ (تم میں سے بہترین) وہ ہیں جو تم میں سب سے طویل عمر پانے والے اور اپنے اعمال میں سب سے اچھے ہوں۔“ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ، احمد بن حنبل اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں ایک ہی طرح کے الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 7022
درجۂ حدیث محدثین: الحديث صحيح من طريق آخر
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 8982، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12677، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 484، 2981، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8559»