إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
باب فيمن يعمر في الإسلام باب: جسے اسلام میں لمبی عمر ملے۔
حدیث نمبر: 7021
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "يَا طَاعُونُ خُذْنِي إِلَيْكَ! قَالُوا: أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: كُلَّمَا طَالَ عُمُرُ الْمَرْءِ كَانَ خَيْرًا لَهُ؟ قَالَ: بَلَى".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ فِيهِ النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے (طاعون کے دنوں میں) کہا: «يَا طَاعُونُ خُذْنِي إِلَيْكَ!» ”اے طاعون! تو مجھے اپنی گرفت میں لے لے۔“ لوگوں نے عرض کیا: کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ ”انسان کی عمر جتنی طویل ہوتی ہے وہ اس کے لیے اتنی ہی بہتر ہوتی ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہاں، (میں نے سنا ہے)۔“ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے ایک ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں نہاس بن قہم راوی ہے اور وہ ضعیف ہے۔