إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
باب فيمن آمن بالنبي صلى الله عليه وسلم ورآه ومن آمن به ولم يره باب: جو نبی ﷺ پر ایمان لایا اور آپ کو دیکھا، اور جو آپ پر ایمان لایا مگر آپ کو نہیں دیکھا۔
حدیث نمبر: 7010
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ: صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طُوبَى لِمَنْ رَآنِي، وَلِمَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي، وَلِمَنْ رَأَى مَنْ رَأَى مَنْ رَآنِي".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَنْهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ. ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”خوشخبری (اور جنت کا درخت طوبٰی) ہے اس شخص کے لیے جس نے مجھے دیکھا، اور اس شخص کے لیے جس نے اسے دیکھا جس نے مجھے دیکھا، اور اس شخص کے لیے (بھی) جس نے اسے دیکھا جس نے اس شخص کو دیکھا جس نے مجھے دیکھا۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور ان ہی کے واسطے سے اسے امام عبد بن حمید نے بھی نقل کیا ہے۔