❮
❯
حدیث نمبر: 7009
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "اللَّهَ اللَّهَ فِي أَصْحَابِي لَا تَتَّخِذُوهُمْ غَرَضًا بَعْدِي، مَنْ أَحَبَّهُمْ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ، وَمَنْ آذَاهُمْ فَقَدْ آذَانِي، وَمَنْ آذَانِي فَقَدْ آذَى اللَّهَ، وَمَنْ آذَى اللَّهَ أَوْشَكَ أَنْ يَأْخُذَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَأَبُو يَعْلَى وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرے صحابہ کے معاملے میں اللہ سے ڈرو، اللہ سے ڈرو! میرے بعد انہیں (تنقید و ملامت کا) نشانہ نہ بنانا، پس جس نے ان سے محبت کی تو اس نے میری محبت کی بنا پر ان سے محبت کی، اور جس نے ان سے بغض رکھا تو اس نے مجھ سے بغض کی بنا پر ان سے بغض رکھا، اور جس نے انہیں اذیت دی اس نے یقیناً مجھے اذیت دی، اور جس نے مجھے اذیت دی اس نے اللہ کو اذیت دی، اور جو اللہ کو اذیت دے تو قریب ہے کہ اللہ اسے اپنی پکڑ میں لے لے۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل اور ابو یعلی نے روایت کیا ہے، نیز ان کی سند سے امام ابن حبان نے بھی اسے اپنی صحیح میں نقل کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 7009
درجۂ حدیث محدثین: أخرجه ابن حبان في صحيحه
تخریج حدیث «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3862، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16361، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7256، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8572»