إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب عبد الله بن مسعود رضي الله عنه باب: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے مناقب۔
وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: "كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يُلْبِسُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعْلَيْهِ، ثُمَّ يَأْخُذُ الْعَصَا فَيَمْشِي بِهَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَإِذَا بَلَغَ مَجْلِسَهُ خَلَعَ نَعْلَيْهِ مِنْ رِجْلَيْهِ فَأَدْخَلَهُمَا فِي ذِرَاعَيْهِ، وَأَعْطَاهُ الْعَصَا، فَإِذَا قَامَ أَلْبَسَهُ نَعْلَيْهِ، ثُمَّ مَشَى أَمَامَهُ حَتَّى يَدْخُلَ الْحُجْرَةَ قَبْلَهُ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ ، وَتَقَدَّمَ لَفْظُهُ فِي اللِّبَاسِ فِي بَابِ لُبْسِ النِّعَالِ.القاسم بن عبد الرحمٰن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کو نعلین مبارک پہنایا کرتے تھے، پھر وہ عصا تھام کر آپ ﷺ کے آگے آگے چلا کرتے تھے، پھر جب آپ ﷺ اپنی مجلس میں تشریف فرما ہوتے تو آپ ﷺ کے پائے مبارک سے نعلین اتار کر انہیں اپنی آستینوں یا بغلوں میں دبا لیتے اور آپ ﷺ کو عصا پیش کر دیتے، پھر جب آپ ﷺ (مجلس سے) قیام فرماتے تو آپ ﷺ کو نعلین مبارک پہناتے، پھر آپ ﷺ کے آگے آگے چلتے یہاں تک کہ آپ ﷺ کے داخل ہونے سے قبل حجرہ مبارک میں پہنچ جاتے۔“ اسے امام حارث اور محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے روایت کیا ہے، اور اس کے الفاظ کتاب اللباس کے باب لبس النعال میں گزر چکے ہیں۔