إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب عبد الله بن مسعود رضي الله عنه باب: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے مناقب۔
حدیث نمبر: 6879
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ الْخُزَاعِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَضًّا كَمَا أُنْزِلَ مِنَ السَّمَاءِ فَلْيَقْرَأِ الْقُرْآنَ مِنِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ .ترجمہ
سیدنا عمرو بن الحارث الخزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو یہ بات خوش کرے کہ وہ قرآنِ مجید کو ویسے ہی تروتازہ پڑھے جیسے وہ آسمان سے نازل کیا گیا ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ ابنِ امِ عبد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) کی قرات کے مطابق تلاوت کرے۔“ اسے حارث بن ابی اسامہ اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے۔