إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب عبد الله بن مسعود رضي الله عنه باب: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے مناقب۔
حدیث نمبر: 6872
وَعَنِ الْقَاسِمِ قَالَ: "كَانَ أَوَّلَ مَنْ أَفْشَى الْقُرْآنَ مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ".
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ ، عَنِ الْمُقْرِئِ ، عَنِ الْمَسْعُودِيِّ، عَنْهُ بِهِ.ترجمہ
القاسم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”مکہ مکرمہ میں رسول اللہ ﷺ کے دہنِ مبارک سے (سماعت کردہ) قرآنِ کریم کو سب سے پہلے جس نے اعلانیہ طور پر پیش کیا وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے۔“ اسے محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے المقرئ کے واسطے سے المسعودی سے اور انہوں نے القاسم سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔