إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب عبد الله بن مسعود رضي الله عنه باب: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے مناقب۔
وَعَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ: "أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ذَهَبَ يَأْتِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالسِّوَاكِ فَجَعَلُوا يَنْظُرُونَ إِلَى دِقَّةِ سَاقِهِ، وَيَعْجَبُونَ مِنْ دِقَّةِ سَاقِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَهُمَا أَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ أُحُدٍ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ مُرْسَلًا، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَالْبَزَّارُ وَلَفْظُهُ عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ أَبِيهِ : "أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ رَقَى شَجَرَةً يَجْتَنِي مِنْهَا سِوَاكًا، فَوَضَعَ رِجْلَيْهِ عَلَيْهَا، فَضَحِكَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ دِقَّةِ سَاقِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَهُمَا أَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ أُحُدٍ".معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے لیے مسواک لانے کے لیے گئے تو لوگ ان کی پنڈلیوں کے دبلے پن کو دیکھ کر تعجب کرنے لگے، جس پر نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میزانِ عمل میں یہ دونوں پنڈلیاں کوہِ احد سے بھی زیادہ وزنی ہیں۔“ اس روایت کو امام ابو داؤد طیالسی نے مرسل بیان کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، جبکہ امام بزار کی روایت کے الفاظ میں سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مسواک توڑنے کے لیے ایک درخت پر چڑھے اور اپنے قدم اس پر رکھے تو رسول اللہ ﷺ کے صحابہ ان کی پنڈلیوں کی نحافت کو دیکھ کر ہنس پڑے، اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میزان میں یہ دونوں پنڈلیاں احد پہاڑ سے بھی زیادہ بھاری ہیں۔“