إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب عبد الله بن مسعود رضي الله عنه باب: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے مناقب۔
حدیث نمبر: 6873
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ أَنْ يَصْعَدَ شَجَرَةً فَيَأْتِيَهُ بِشَيْءٍ مِنْهَا، فَنَظَرَ أَصْحَابُهُ إِلَى حُمُوشَةِ سَاقَيْهِ، فَضَحِكُوا مِنْهُمَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا تَضْحَكُونَ؟ لَرِجْلُ عَبْدِ اللَّهِ فِي الْمِيزَانِ أَثْقَلُ مِنْ أُحُدٍ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَأَبُو يَعْلَى. ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی اکرم ﷺ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ ایک درخت پر چڑھیں اور آپ ﷺ کے لیے اس میں سے کچھ (پھل وغیرہ) توڑ کر لائیں، (جب وہ درخت پر چڑھے تو) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی نظر ان کی پنڈلیوں کی نحافت و باریکی پر پڑی تو وہ ہنسنے لگے، اس پر رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم کس بات پر ہنس رہے ہو؟ یقیناً میزانِ عدل میں عبداللہ کی یہ پنڈلی احد پہاڑ سے بھی زیادہ وزنی ہے۔“ اس روایت کو امام ابو بکر بن ابی شیبہ، امام احمد بن حنبل اور امام ابو یعلیٰ نے نقل کیا ہے۔