إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب عبد الله بن عباس باب: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے مناقب۔
حدیث نمبر: 6864
وَعَنْ طَاوُسٍ قَالَ: "جَالَسْتُ سَبْعِينَ أَوْ خَمْسِينَ شَيْخًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا أَحَدٌ مِنْهُمْ خَالَفَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَيَلْتَقِيَانِ إِلَّا قَالَ: هُوَ كَمَا قُلْتَ، أَوْ قَالَ: صَدَقْتَ".
رَوَاهُ مُسَدَّدً بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.ترجمہ
امام طاؤس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام میں سے ستر یا پچاس بزرگوں کی مجلس میں بیٹھا، ان میں سے جس کسی نے بھی کسی معاملے میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اختلاف کیا، پھر جب ان دونوں کی ملاقات ہوئی تو اس نے یہی کہا کہ: ”بات ویسے ہی ہے جیسے آپ نے کہی ہے“ یا فرماتے: ”آپ نے سچ فرمایا ہے“۔“ اسے امام مسدد نے سندِ صحیح کے ساتھ روایت کیا ہے۔