إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب أسامة بن زيد رضي الله عنهما باب: سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے مناقب۔
حدیث نمبر: 6807
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرَ مَرَّةٍ وَلَا مَرَّتَيْنِ يَقُولُ: أُسَامَةُ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ، وَلَمْ يَسْتَثْنِ فَاطِمَةَ وَلَا غَيْرَهَا".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَرُوَاتُهُمَا ثِقَاتٌ، وَمُسَدَّدٌ وَاللَّفْظُ لَهُ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایک یا دو بار نہیں بلکہ متعدد مرتبہ یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اسامہ مجھے تمام لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب ہیں“، اور آپ ﷺ نے (اس کلام میں) نہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا استثنیٰ فرمایا اور نہ ہی کسی اور کا۔“ اسے امام ابو داؤد طیالسی اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے اور ان کے راوی ثقہ (قابل اعتماد) ہیں، نیز اسے امام مسدد نے بھی روایت کیا ہے اور حدیث کے الفاظ انہی کے ہیں۔