❮
❯
حدیث نمبر: 6808
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "مَنْ كَانَ يُحِبُّ اللَّهُ وَرَسُولَهُ فَلْيُحِبَّ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَلَفْظُهُ: قَالَتْ عَائِشَةُ: "لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ أَنْ يُبْغِضَ أُسَامَةَ بَعْدَمَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ كَانَ يُحِبُّ اللَّهُ وَرَسُولَهُ ..." فَذَكَرَهُ.
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہو، اسے چاہیے کہ وہ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے بھی محبت کرے۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ انہی کے ہیں، نیز اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ امام احمد بن حنبل کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”کسی شخص کے لیے یہ ہرگز مناسب نہیں کہ وہ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے بغض رکھے، جبکہ میں نے خود رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ’جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہو...‘“ پھر راوی نے بقیہ حدیث ذکر کی۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6808
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه مسدد واللفظ له، ورواته ثقات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 24706، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15544»