❮
❯
حدیث نمبر: 6806
عَنْ يَحْيَى بْنِ (جَعْدَةَ): أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ عَائِشَةَ أَنْ تُهَيِّئَ مِنْ أَمْرِ أُسَامَةَ شَيْئًا - إِمَّا مُخَاطٌ أَوْ غَيْرُهُ - فَكَأَنَّهَا كَرِهَتْهُ فَانْتَزَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا فَتَوَلَّى ذَلِكَ مِنْهُ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ : ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْهُ بِهِ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ ، رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
ترجمہ

یحییٰ بن جعدہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا کہ وہ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کے متعلق کسی چیز (یعنی ناک کی رطوبت یا اس جیسی کسی چیز) کی صفائی کریں، تو محسوس ہوا کہ گویا انہوں نے اسے ناپسند کیا، پس رسول اللہ ﷺ نے انہیں ان سے لے لیا اور بذاتِ خود وہ کام کر دیا۔“ اسے امام مسدد نے سفیان بن عیینہ عن عمرو بن دینار کی سند سے روایت کیا ہے، اور اس کا ایک شاہد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث سے بھی موجود ہے جسے امام ابن ماجہ اور امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6806
درجۂ حدیث محدثین: أخرجه ابن حبان في صحيحه