❮
❯
حدیث نمبر: 6805
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الْفَجْرَ فَأَغْفَلَ آيَةً، فَلَمَّا صَلَّى قَالَ: أَفِي الْقَوْمِ أُبَيٌّ؟ فَقَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَغْفَلْتَ آيَةَ كَذَا وَكَذَا أَوْ نُسِخَتْ؟ قَالَ: فَقَالَ: بَلْ أُنْسِيتُهَا".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
ترجمہ

سیدنا عبدالرحمن بن ابزی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے فجر کی نماز پڑھائی تو تلاوت کے دوران ایک آیت سہواً رہ گئی، جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو دریافت فرمایا: ”کیا لوگوں میں ابی موجود ہیں؟“ تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا آپ سے فلاں فلاں آیت چھوٹ گئی ہے یا وہ منسوخ کر دی گئی ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلکہ میں وہ آیت بھلا دیا گیا ہوں۔““ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6805
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح
تخریج حدیث «المحفوظ فيه: سفيان عن سلمة بن كهيل عن ذر عن سعيد بن عبد الرحمن بن أبزى عن أبيه (مسند أحمد ط الرسالة 24/80، القراءة خلف الإمام للبخاري)؛ رجاله ثقات، وعبد الرحمن بن أبزى صحابي صغير. لم أقف على لفظ إسناد ابن أبي شيبة نفسه»