إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب صفية بنت عبد المطلب رضي الله عنها باب: سیدہ صفیہ بنت عبد المطلب رضی اللہ عنہا کے مناقب۔
عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: لَمَّا خَلَّفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ يَوْمَ أُحُدٍ بِالْمَدِينَةِ، خَلَّفَهُنَّ فِي (فَارِعٍ) وَفِيهِنَّ صَفِيَّةُ بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَخَلَّفَ فِيهِنَّ حَسَّانَ بْنَ ثَابِتٍ، فَأَقْبَلَ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ لِيَدْخُلَ عَلَيْهِنَّ، فَقَالَتْ صَفِيَّةُ لِحَسَّانَ: عِنْدَكَ الرَّجُلُ، فَجَبُنَ حَسَّانُ وَأَبَى عَلَيْهَا، فَتَنَاوَلَتْ صَفِيَّةُ السَّيْفَ فَضَرَبَتْ بِهِ الْمُشْرِكَ حَتَّى قَتَلَتْهُ، فَأُخْبِرَ بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضَرَبَ لِصَفِيَّةَ بِسَهْمٍ كَمَا يُضْرَبُ لِلرَّجُلِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَالْبَزَّارُ مُطَوَّلًا، وَتَقَدَّمَ لَفْظُهُ فِي غَزْوَةِ الْخَنْدَقِ.سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب رسول اللہ ﷺ نے غزوۂِ احد کے موقع پر اپنی مستورات کو مدینہ منورہ کے (فارع نامی) قلعے میں پیچھے چھوڑا تو ان میں سیدہ صفیہ بنت عبد المطلب رضی اللہ عنہا بھی موجود تھیں اور آپ ﷺ نے ان کی حفاظت کے لیے سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کو بھی وہیں ٹھہرایا تھا، اسی دوران مشرکین میں سے ایک شخص ان خواتین پر حملہ آور ہونے کے ارادے سے آگے بڑھا تو سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا حسان رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ ”اس شخص کا مقابلہ کرو“، مگر سیدنا حسان رضی اللہ عنہ پر کچھ لرزہ طاری ہوا اور انہوں نے (مقابلے سے) معذرت کی، چنانچہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا نے خود ہی تلوار تھامی اور اس مشرک پر ایسا وار کیا کہ اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، پھر جب رسول اللہ ﷺ کو اس واقعے کی خبر دی گئی تو آپ ﷺ نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کے لیے (مالِ غنیمت میں سے) بالکل اسی طرح حصہ مقرر فرمایا جس طرح ایک مرد مجاہد کے لیے مقرر کیا جاتا ہے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی اور بزار نے تفصیلاً روایت کیا ہے، جبکہ اس کے الفاظ کا تذکرہ غزوۂِ خندق کے باب میں پہلے ہو چکا ہے۔