❮
❯
حدیث نمبر: 6794
عَنْ يَزِيدَ بْنِ الِأَصَمِّ قَالَ: "ثَقُلَتْ مَيْمُونَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ وَلَيْسَ عِنْدَهَا مِنْ بَنِي أَخِيهَا، فَقَالَتْ: أَخْرِجُونِي مِنْ مَكَّةَ؛ فَإِنِّي لَا أَمُوتُ بِهَا؛ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَنِي أَنِّي لَا أَمُوتُ بِهَا، قَالَ: فَحَمَلُوهَا حَتَّى أَتَوْا بِهَا سَرَفَ إِلَى الشَّجَرَةِ الَّتِي بَنَى بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَهَا فِي مَوْضِعِ الْقُبَّةِ، قَالَ: فَمَاتَتْ، فَلَمَّا وَضَعْنَاهَا فِي لَحْدِهِ أَخَذْتُ رِدَائِي فَوَضَعْتُهُ تَحْتَ خَدِّهَا فِي اللَّحْدِ، فَأَخَذَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ فَرَمَى بِهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
ترجمہ

یزید بن اصم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی زوجہ مطہرہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی مکہ مکرمہ میں طبیعت نہایت بوجھل ہو گئی، اس وقت ان کے پاس ان کے بھتیجوں میں سے کوئی موجود نہ تھا، تو انہوں نے فرمایا: ”مجھے مکہ سے باہر لے چلو، کیونکہ میں یہاں وفات نہیں پاؤں گی؛ بلاشبہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے یہ خبر دی تھی کہ میری موت یہاں نہیں ہوگی“، راوی کہتے ہیں کہ لوگ انہیں اٹھا کر مکہ سے باہر مقامِ سرف میں اس درخت کے پاس لے آئے جہاں رسول اللہ ﷺ نے ایک قبہ میں ان کے ساتھ خلوت فرمائی تھی، وہیں ان کی وفات ہو گئی، یزید بن اصم کہتے ہیں کہ پھر جب ہم نے انہیں لحد میں اتارا تو میں نے اپنی چادر لے کر ان کے رخسار کے نیچے رکھ دی، مگر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اسے وہاں سے پکڑ کر نکال پھینکا۔ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6794
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح
تخریج حدیث «أبو يعلى (7110): أبو خيثمة عن عفان عن عبد الواحد بن زياد عن عبد الله بن عبد الله بن الأصم عن عمه يزيد بن الأصم. قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح، وصحح السناري سنده. عبد الله بن عبد الله بن الأصم: صدوق (التقريب، من الحفظ)»