❮
❯
حدیث نمبر: 6738
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: "أَنَّ فِرْعَوْنَ أَوْتَدَ لِامْرَأَتِهِ أَرْبَعَةَ أَوْتَادٍ فِي يَدَيْهَا وَرِجْلَيْهَا فَكَانَ إِذَا تَفَرَّقُوا عَنْهَا (أَطْلَقَتْهَا) الْمَلَائِكَةُ فَقَالَتْ: ( رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَجِّنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ ) فَكُشِفَ لَهَا عَنْ بَيْتِهَا فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ مَوْقُوفًا بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”فرعون نے اپنی زوجہ کے لیے ان کے دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں میں چار میخیں گاڑ دیں، پس جب لوگ ان کے پاس سے ہٹ جاتے تو فرشتے انہیں (ان میخوں سے) آزاد کر دیتے، تب انہوں نے بارگاہِ الٰہی میں عرض کیا: ﴿رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَجِّنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ﴾ ”اے میرے رب! میرے لیے اپنے پاس جنت میں ایک گھر تعمیر فرما اور مجھے فرعون اور اس کے (برے) عمل سے نجات عطا فرما اور مجھے ظالم قوم سے خلاصی نصیب فرما“، چنانچہ ان کے لیے جنت میں ان کا گھر ظاہر کر دیا گیا (تاکہ وہ اسے دیکھ لیں)۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے موقوفاً صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6738
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «رواه أبو يعلى الموصلي موقوفا بسند صحيح»