إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب مريم بنت عمران وآسية بنت مزاحم باب: سیدہ مریم بنت عمران اور سیدہ آسیہ بنت مزاحم کے مناقب۔
حدیث نمبر: 6739
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - زَوَّجَنِي مَرْيَمَ بِنْتَ عِمْرَانَ، وَكَلْثَمَ أُخْتَ مُوسَى، وَآسِيَةَ امْرَأَةَ فِرْعَوْنَ. فَقُلْتُ: هَنِيئًا لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ يُونُسَ بْنِ شُعَيْبٍ.ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تمہیں علم نہیں کہ اللہ عزوجل نے میرا نکاح سیدہ مریم بنتِ عمران، موسیٰ علیہ السلام کی بہن سیدہ کلثوم اور فرعون کی زوجہ سیدہ آسیہ سے فرما دیا ہے؟“ میں نے عرض کی: «هَنِيئًا لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ» ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ کو یہ مبارک ہو۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس کے راوی یونس بن شعیب ضعیف ہیں۔