إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
مناقب مريم بنت عمران وآسية بنت مزاحم باب: سیدہ مریم بنت عمران اور سیدہ آسیہ بنت مزاحم کے مناقب۔
وَعَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "خَيْرُ نِسَائِهَا مَرْيَمُ، وَخَيْرُ نِسَائِهَا خَدِيجَةُ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ مَرْفُوعًا.
وَمُرْسَلًا: وَلَفْظُهُ - عَنْ عُرْوَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَرْيَمُ خَيْرُ نِسَاءِ عَالَمِهَا، وَفَاطِمَةُ خَيْرُ نِسَاءِ عَالَمِهَا".
وَرَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ: مِنْ طَرِيقِ عُرْوَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ "سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " فَذَكَرَهُ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عِمْرَانَ، وَسَيَأْتِي فِي الْبَابِ بَعْدَهُ.سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اپنے دور کی عورتوں میں سب سے بہتر سیدہ مریم (علیہا السلام) ہیں اور اپنے دور کی عورتوں میں سب سے بہتر سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا ہیں۔“ اس روایت کو حارث بن ابی اسامہ نے مرفوعاً روایت کیا ہے، جبکہ عروہ سے یہ مرسل بھی مروی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سیدہ مریم اپنے جہان کی عورتوں میں سب سے بہتر ہیں اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اپنے جہان کی عورتوں میں سب سے بہتر ہیں۔“ امام ترمذی نے بھی اسے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی سند سے نقل کر کے اسے صحیح قرار دیا ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا، پھر سابقہ حدیث کے مثل ہی ذکر کیا۔ اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا عمران رضی اللہ عنہ کی حدیث میں بھی موجود ہے جو کہ اگلے باب میں آئے گا۔