❮
❯
حدیث نمبر: 6640
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كُنَّا جُلُوسًا فِي الْمَسْجِدِ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَلَسَ إِلَيْنَا وَكَأَنَّ عَلَى رُءُوسِنَا الطَّيْرَ لَا يَتَكَلَّمُ مِنَّا أَحَدٌ فَقَالَ: إِنَّ مِنْكُمْ رَجُلًا يُقَاتِلُ النَّاسَ عَلَى تَأْوِيلِ الْقُرْآنِ كَمَا قَاتَلْتُمْ عَلَى تَنْزِيلِهِ. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: لَا. فَقَامَ عُمَرُ فَقَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: لَا، وَلِكَنَّهُ خَاصِفُ النَّعْلِ فِي الْحُجْرَةِ. فَخَرَجَ عَلِيٌّ وَمَعَهُ نَعْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْلِحُ مِنْهَا".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ.
ترجمہ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ہم مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور ہمارے پاس تشریف فرما ہوئے، ہماری حالت یہ تھی کہ گویا ہمارے سروں پر پرندے بیٹھے ہوں (نہایت ہی باادب اور پرسکون) اور ہم میں سے کوئی کلام نہیں کر رہا تھا، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے یقیناً ایک ایسا شخص ہے جو لوگوں سے قرآن کی تاویل پر اسی طرح قتال کرے گا جس طرح تم نے اس کے نزول پر قتال کیا۔“ اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا وہ میں ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا وہ میں ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔ بلکہ وہ وہ شخص ہے جو حجرے میں جوتا گانٹھ رہا ہے۔“ اتنے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ برآمد ہوئے اور ان کے ہاتھ میں رسول اللہ ﷺ کا نعلِ مبارک تھا جسے وہ درست کر رہے تھے۔ اس حدیث کو امام ابو بکر بن ابی شیبہ، امام احمد بن حنبل، امام ابو یعلی موصلی، امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں اور امام حاکم نے روایت کیا ہے اور اسے صحیح قرار دیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6640
درجۂ حدیث محدثین: صححه الحاكم / أخرجه ابن حبان في صحيحه
تخریج حدیث «أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 19، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 7318، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4061»