❮
❯
حدیث نمبر: 6619
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: "أَنَّ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - أَصْبَحَ يُحَدِّثُ النَّاسَ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَنَامِ فَقَالَ: يَا عُثْمَانُ أَفْطِرْ عِنْدَنَا. فَأَصْبَحَ صَائِمًا وَقُتِلَ مِنْ يَوْمِهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَالْبَزَّارُ وَالْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے صبح کے وقت لوگوں کو بیان کرنا شروع کیا کہ ”میں نے خواب میں نبی کریم ﷺ کی زیارت کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: اے عثمان! (آج) ہمارے پاس افطار کرنا۔“ چنانچہ آپ نے روزے کی حالت میں صبح کی اور اسی دن آپ کو شہید کر دیا گیا، اسے امام ابو یعلیٰ موصلی، بزار اور حاکم نے روایت کیا ہے اور امام حاکم نے اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6619
درجۂ حدیث محدثین: قال الحاكم: صحيح الإسناد