إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب علامات النبوة— نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
باب في معجزاته صلى الله عليه وسلم باب: رسول اللہ ﷺ کے معجزات کا بیان۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى أَبَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - وَسَمِعَ عَبْدُ اللَّهِ بِخَسْفٍ - فَقَالَ: "كُنَّا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعُدُّ الْآيَاتِ بَرَكَةً، وَأَنْتُمْ تَعُدُّونَهَا تَخْوِيفًا، إِنَّا بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَيْسَ مَعَنَا مَاءٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اطْلُبُوا مَنْ مَعَهُ فَضْلُ مَاءٍ، فَأُتِيَ بِمَاءٍ فَصَبَّهُ فِي إِنَاءٍ، ثُمَّ وَضَعَ كَفَّهُ فِيهِ، فَجَعَلَ الْمَاءُ يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ، ثُمَّ قَالَ: حَيَّ عَلَى الطَّهُورِ الْمُبَارَكِ، وَالْبَرَكَةُ مِنَ اللَّهِ. قَالَ: فَشَرِبْنَا. وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَكُنَّا نَسْمَعُ تَسْبِيحَ الطَّعَامِ وَنَحْنُ نَأْكُلُ".سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب انہوں نے زمین دھنسنے کے ایک واقعے کے متعلق سنا تو فرمایا: ”ہم محمد ﷺ کے صحابہ ان (معجزاتی) نشانیوں کو باعثِ برکت شمار کرتے تھے، جبکہ تم لوگ انہیں محض ڈرانے کا ذریعہ سمجھتے ہو؛ ایک مرتبہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تھے اور ہمارے پاس پانی ختم ہو گیا تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کسی ایسے شخص کو تلاش کرو جس کے پاس کچھ زائد پانی ہو“، چنانچہ تھوڑا سا پانی لایا گیا جسے آپ ﷺ نے ایک برتن میں انڈیل دیا، پھر اس میں اپنا دستِ مبارک رکھا تو پانی آپ ﷺ کی انگلیوں کے درمیان سے ابلنے لگا، پھر آپ ﷺ نے پکار کر فرمایا: «حَيَّ عَلَى الطَّهُورِ الْمُبَارَكِ، وَالْبَرَكَةُ مِنَ اللَّهِ» ”آؤ اس بابرکت پانی کی طرف جس سے طہارت حاصل کی جاتی ہے، اور برکت تو اللہ ہی کی جانب سے ہے“، راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر ہم نے وہ پانی پیا، نیز سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ”ہم کھانا کھاتے ہوئے کھانے کے تسبیح بیان کرنے کی آواز سنا کرتے تھے۔“