إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدعية— دعاؤں کا بیان۔
باب سؤال العبد ربه جميع حوائجه باب: بندے کا اپنی تمام حاجتیں اپنے رب سے مانگنا۔
حدیث نمبر: 6225
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُنَادِي - ثِقَةٌ - ثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي الْوَضَّاحِ، عَنِ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: " سَلُوا اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - كُلَّ شَيْءٍ حَتَّى الشِّسْعَ؛ فَإِنَّ اللَّهَ إِنْ لَمْ يُيَسِّرْهُ لَمْ يَتَيَسَّرْ".ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تم اللہ عزوجل سے اپنی ہر ضرورت کا سوال کیا کرو، یہاں تک کہ (جوتے کے) تسمے کا بھی؛ کیونکہ اللہ تعالیٰ اگر کسی معاملے میں آسانی پیدا نہ فرمائے تو وہ ہرگز میسر نہیں ہو سکتا۔“ اس روایت کے راوی محمد بن عبید اللہ بن منادی ثقہ ہیں۔