إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدعية— دعاؤں کا بیان۔
باب سؤال العبد ربه جميع حوائجه باب: بندے کا اپنی تمام حاجتیں اپنے رب سے مانگنا۔
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا انْقَطَعَ شِسْعُ أَحَدِكُمْ فَلْيَسْتَرْجِعْ؛ فَإِنَّهَا مِنَ الْمَصَائِبِ، وَسَلُوا اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - حَتَّى الشِّسْعَ؛ فَإِنَّهُ إِنْ لَمْ يُيَسِّرْهُ لَمْ يَكُنْ".
قَالَ: وَثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ يَحْيَى ... فَذَكَرَهُ.
لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالتِّرْمِذِيُّ فِي الْجَامِعِ وَحَسَّنَهُ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» ”بے شک ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے“ پڑھے، کیونکہ یہ بھی مصائب میں سے ہے؛ اور اللہ عزوجل سے (ہر چھوٹی بڑی ضرورت یہاں تک کہ) جوتے کے تسمے کا بھی سوال کرو، کیونکہ اگر اللہ تعالیٰ اسے آسان نہ فرمائے تو وہ میسر نہیں آ سکتا۔“ اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی موجود ہے جسے امام بزار، امام ترمذی نے اپنی جامع میں روایت کر کے اسے حسن قرار دیا ہے اور امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں اس کی تخریج کی ہے۔