إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدعية— دعاؤں کا بیان۔
باب فيمن همته الآخرة باب: جس کی فکر آخرت ہو۔
حدیث نمبر: 6222
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَلِيفَةَ ، عَنْ عُمَرَ قَالَ: " أَتَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتِ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يُدْخِلَنِي الْجَنَّةَ. قَالَ: فَعَظَّمَ الرَّبَّ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَقَالَ: إِنَّ كُرْسِيَّهُ وَسِعَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ، وَإِنَّ لَهُ أَطِيطًا كَأَطِيطِ الرَّحْلِ الْجَدِيدِ إِذَا رُكِبَ مِنْ ثِقَلِهِ".ترجمہ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک خاتون نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئیں اور عرض گزار ہوئیں: ”اللہ سے دعا فرمائیے کہ وہ مجھے جنت میں داخل کر دے“، تو آپ ﷺ نے رب تبارک و تعالیٰ کی عظمت بیان فرمائی اور ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ اس کی کرسی آسمانوں اور زمین پر محیط ہے، اور یقیناً اس (کرسی) کی چرچراہٹ ایسے ہی ہے جیسے کسی نئے کجاوے کی چرچراہٹ ہوتی ہے جب اس پر (سوار کے) بوجھ کی وجہ سے آواز پیدا ہوتی ہے“۔“