إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب الوضوء مما غيرت النار باب: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو کا بیان۔
حدیث نمبر: 617
قَالَ: وَثَنَا الْمُعْتَمِرُ، سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: ثَنَا أَبُو عُثْمَانَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "تَوَضَّؤُوا، وَالْوُضُوءُ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ، وَمِمَّا يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ " .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا رسول اللہ ﷺ کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تم سب وضو کیا کرو، اور وضو ہر اس چیز (کے کھانے) سے لازم ہے جسے آگ نے متاثر کیا ہو (یعنی آگ پر پکی ہوئی ہو)، اور اس چیز کے پینے سے بھی جو لید اور خون کے درمیان سے نکلتی ہے (یعنی دودھ)۔“
اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔