إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب الوضوء مما غيرت النار باب: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو کا بیان۔
حدیث نمبر: 618
قَالَ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ خَالَتِهِ - أَوْ عَمَّتِهِ، شَكَّ يَحْيَى - وَكَانَتِ امْرَأَةَ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ "أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ كَانَ يَتَوَضَّأُ مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ " .ترجمہ
سیدہ (محمود بن عمرو رحمہ اللہ کی خالہ یا پھوپھی، جن کے بارے میں راوی یحییٰ کو شک ہے) رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، جو کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی زوجہ تھیں کہ ”سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ہر اس چیز کے استعمال سے وضو فرمایا کرتے تھے جسے آگ نے تبدیل کیا ہو (یعنی جو آگ پر پکی ہوئی ہو)۔“