إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب ترك الوضوء من مس الذكر باب: شرمگاہ چھونے سے وضو نہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 604
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْيَمَامِيُّ، ثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ ثَوَابٍ - رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ - حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ (أَوْدَعَ ) عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَيْفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحِمْيَرِيِّ قَالَ: "دَخَلْتُ أَنَا وَرِجَالٌ مَعِي عَلَى عَائِشَةَ فَسَأَلْنَاهَا عَنْ رَجُلٍ يَمَسُّ فَرْجَهُ، وَعَنِ الْمَرْأَةِ تَمَسُّ فَرْجَهَا، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا أُبَالِي إِيَّاهُ مَسَسْتُ أَوْ أَنْفِي " .ترجمہ
سیف بن عبد اللہ الحمیری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور میرے ساتھ کچھ دیگر افراد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے ان سے اس مرد کے بارے میں دریافت کیا جو اپنی شرمگاہ کو چھو لے، اور اس عورت کے بارے میں جو اپنی شرمگاہ کو مس کرے، تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مجھے اس کی مطلقاً پرواہ نہیں کہ میں اسے (شرمگاہ کو) چھوؤں یا اپنی ناک کو۔“