إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب ما جاء في الوضوء من النوم باب: نیند سے وضو کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 605
قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: "إِذَا نَامَ أَحَدُكُمْ مُضْطَجِعًا فَلْيَتَوَضَّأْ. فَقِيلَ لَهُ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنَامُ مُضْطَجِعًا فَلَا يَتَوَضَّأُ! فَقَالَ: لَسْتُمْ كَرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ كَانَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْءٌ أَعْلَمُهُ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی پہلو کے بل لیٹ کر سو جائے تو اسے وضو کرنا چاہیے۔“ ان سے عرض کیا گیا کہ نبی کریم ﷺ تو پہلو کے بل لیٹ کر سو جایا کرتے تھے اور (بیدار ہونے پر) وضو نہیں فرماتے تھے! تو انہوں نے جواب دیا: ”تم رسول اللہ ﷺ کی مانند نہیں ہو، اگر رسول اللہ ﷺ کی طرف سے (تمہارے لیے بھی) ایسی کوئی بات ہوتی تو میں اسے ضرور جانتا۔“