إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
باب فيمن يقرأ القرآن باب: قرآن پڑھنے والے کا بیان۔
حدیث نمبر: 5975
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنِي حُيَيٌّ " أَنَّ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو : "أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِابْنٍ لَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ ابْنِي يَقْرَأُ الْمُصْحَفَ بِالنَّهَارِ وَيَبِيتُ بِاللَّيْلِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا تَنْقِمُ أَنَّ ابْنَكَ يَظَلُّ ذَاكِرًا وَيَبِيتُ سَالِمًا".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ ابْنِ لَهِيعَةَ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”ایک شخص اپنے بیٹے کو لے کر نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرا یہ بیٹا دن کو مصحف (قرآن) پڑھتا ہے اور رات (سو کر) گزارتا ہے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تمہیں اس بات پر کیا اعتراض ہے کہ تمہارا بیٹا دن بھر ذکر کرتا ہے اور رات سلامتی سے گزارتا ہے؟“
یہ سند ابن لہیعہ کے ضعیف ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔