حدیث نمبر: 5754
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : وَثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: ( وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا ) قَالَ: كَانُوا يَجْهَرُونَ بِالدُّعَاءِ: اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي. فَلَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ أُمِرُوا أَنْ يَجْهَرُوا وَلَا يُخَافِتُوا ".ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد ﴿وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا﴾ ”اور اپنی نماز میں نہ تو بہت آواز بلند کریں اور نہ ہی اسے بالکل پست کریں“ کے متعلق روایت ہے کہ آپ نے فرمایا: ”لوگ بلند آواز میں یہ دعا کیا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي» ”اے اللہ! مجھ پر رحم فرما“، پس جب یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی تو انہیں (ایک مناسب حد تک) آواز بلند کرنے اور بہت زیادہ پست آواز نہ رکھنے کا حکم دیا گیا۔“