إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان۔
سورة الكهف وفضلها باب: سورۂ کہف اور اس کی فضیلت۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ مَعْدَانَ ، عَنْ ثَوْبَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ قَرَأَ بِعَشْرِ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْكَهْفِ عُصِمَ مِنَ الدَّجَّالِ ".
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَحَدَّثَنِي حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ حَجَّاجٌ فِي حَدِيثِهِ: سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ أَبِي الْجَعْدِ يُحَدِّثُ عَنْ مَعْدَانَ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ مِنْ أَوَّلِ سُورَةِ الْكَهْفِ، وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ.سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اور راوی کا بیان ہے کہ میں اسے نبی کریم ﷺ ہی سے منسوب سمجھتا ہوں کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے سورہ کہف کی آخری دس آیات کی تلاوت کی، اسے دجال کے فتنے سے محفوظ کر لیا جائے گا“، اسی طرح امام احمد بن حنبل نے اپنی سند کے ساتھ شعبہ سے، انہوں نے قتادہ سے، انہوں نے سالم بن ابی الجعد کے واسطے سے اور انہوں نے سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کے طریق سے نبی کریم ﷺ سے اسی کے مثل روایت کیا ہے؛ میں (علامہ بوسیری) کہتا ہوں کہ یہ روایت صحیح مسلم میں سورہ کہف کی ابتدائی دس آیات کے ذکر کے ساتھ موجود ہے اور امام نسائی نے بھی اسے اپنی کتاب ’الیوم واللیلۃ‘ میں روایت کیا ہے۔